بلاول بھٹو کو نیب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ،مرتضیٰ وہاب

بلاول بھٹو کو نیب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ،مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات ، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہفتے کے روز نیب کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوکسی بھی نوٹس کی موصولی کی تردید کرتے ہوئے اسے محض ایک افواہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے اس قسم کی خبروں کے اجراء کا مقصد محض ہراساں کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کیا اب نیب کے ادارے کا کام محض کردارکشی کے علاوہ کچھ نہیں رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی گردن پر برگیڈیئر (ریٹائرڈ ) اسدمنیر جیسے شرفاء کا خون ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول