آصف زرداری اوربلاول کی پیشی سے قبل کراچی سے 2 افراد گرفتار

آصف زرداری اوربلاول کی پیشی سے قبل کراچی سے 2 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے جے آئی ٹی میں مطلوب سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن کوکراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان پر کلفٹن میں مندر اور لائبریری کے پلائٹس آصف زرداری کے فرنٹ مین کو دینے کا الزام ہے۔ حسن میمن پر کمیشن کا پیسہ جعلی اکاونٹس میں جمع کرنے کا بھی الزام ہے۔نیب نے کراچی سے دونوں ملزمان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ملزمان کو اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔ نیب ذرائع کا دعوی ہے کہ گرفتار ملزمان کے پاس جعلی اکاونٹس کیس کی اہم معلومات ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول