کرنسی سمگلنگ کیس، آئندہ سماعت پر ضامن ، گواہوں کو پیشی کا حکم

کرنسی سمگلنگ کیس، آئندہ سماعت پر ضامن ، گواہوں کو پیشی کا حکم

راولپنڈی(آئی این پی ) ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر ضامن اور گواہان کو پیش ہونے حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ ضامن اور گواہان پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ ہفتہ کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں جج راجہ غضنفرعلی خان نے بطور ڈیوٹی جج کیس کے سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر کسٹم، مقدمہ کے گواہان اور دونوں ضامن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ضامن اور گواہان پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

کرنسی سمگلنگ کیس

مزید : کراچی صفحہ اول