بم ، بلٹ پروف 21 سرکاری گاڑیوں کو 7 نیلامیوں میں بھی کوئی خریدار نہ ملا
اسلام آباد ( آن لائن ) 7 نیلامیوں میں خریدار نہ ملنے پر ایف بی آر نے ہاتھ کھڑے کردیئے‘ بم اور بلٹ پروف گاڑیاں کراچی اور لاہور میں نیلام کرنے کی تجویز دے دی۔ 17 ستمبر 2018 ء سے شروع مہم میں حکومت کو 102 گاڑیوں کی نیلامی سے صرف 20 کروڑ روپے حاصل ہو سکتے ہیں۔لگژری گاڑیوں کو خریدار نہ ملنے پر ایف بی آر نے گاڑیاں متعلقہ محکموں ک واپس اور غیر ملکی مہمانوں کیلئے استعمال کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ ایف بی آر نے آخری کوشش کے طور پر یہ گاڑیاں کراچی اور لاہور میں نیلام کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔