ترجمان پاک فوج کا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ

ترجمان پاک فوج کا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے نیشنل کرکٹ سٹیڈ یم کراچی کا دورہ کیااور پی ایس ایل فور کے فائنل کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے چیئرمین باکس میں پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ اور آفیشل سے ملاقات کی۔ واضح رہے پی ایس ایل فور کا فائنل میچ آج بروز اتوار نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ اورپشاور کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج

مزید : کراچی صفحہ اول