ڈیرہ ،شہید عرب خان کی نماز جنازہ ادا

ڈیرہ ،شہید عرب خان کی نماز جنازہ ادا

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ )تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس کے ہیڈکانسٹیبل عرب خان کی نمازجنازہ اعجازشہیدپولیس لائن میں اداکردی گئی ‘آرپی او ڈیرہ کیپٹن(ر)فیروزشاہ نے شہید کی میت پرپھول چڑھائے ‘ سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی وقتل سمیت دیگردفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عرب خان کا نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز میں ادا کر دیا گیانماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر)فیروز شاہ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی احسان اللہ خان،ایس پی سی ٹی ڈی شبیر شاہ مروت،ڈی ایس پی سٹی محمد شعیب خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی اور پاک فوج کے افسران سمیت پولیس افسران و پولیس اہلکاران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے شہید کی میت پر پھول چڑھائے۔تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشت گردو ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈکانسٹیبل عرب خان کے واقعے کامقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ وقتل سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر