دیر بالا ،اے این پی تحصیل بر اول کے انتخابات مکمل ،فلک ناز صدر جبکہ قادر خان جنرل سیکرٹری منتخب

دیر بالا ،اے این پی تحصیل بر اول کے انتخابات مکمل ،فلک ناز صدر جبکہ قادر خان ...

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل براول کے انتخابات مکمل فلک ناز صدرجبکہ قادر خان جنرل سکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کمطابق گزشتہ روز عوامی نشنل پارٹی تحصیل براول کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی الیکشن کمیٹی محمد اعظم خان منعقد ہوا اس موقع پر اے این پی کے مقامی ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے اجلاس میں براول تحصیل کے تنظیم سازی کی گئی جس میں فلک ناز سلارزی صدر، شاہ حسین سینئر نائب صدر ، سید الرحمان نائب صد ر اول، محمدریاض نائب صدر دوم، قادر خان جنرل سکرٹری، جاوید اختر ڈپٹی جنرل سکرٹری، لیاقت علی جائنٹ سکرٹری، عارف خان سکرٹری انفارمیشن،ریاض خان، فنانس سکرٹری، زبیر خان سکرٹری ثقافت جبکہ شاہد خان سالار اور حیات خان ڈپٹی سالار منتخب ہوگئے الیکشن کے بعد نو منتخب صدر نے میڈیا کو بتایا کہ باچاخان کا سپاہی ہوکر انکے عدم تشدد فلسفی پر عمل پیرا ہوکر اپنے پارٹی منشور کا پابند رہونگا اور پختون قوم کے فلاح وبہبود کیلے کسی بھی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرونگا انہوں نے کہا اپنے تحصیل سمیت پورے ضلع میں اپنے پارٹی کو فعال بنانے کیلے جدوجہد کرونگا اخر میں فلک ناز نے اپنے پارٹی ورکرز کا شکریہ آدا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -