نوشہرہ ،پولیس کی کامیاب کارروائی30لاکھ بھتہ مانگنے والا گرفتار

نوشہرہ ،پولیس کی کامیاب کارروائی30لاکھ بھتہ مانگنے والا گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی30لاکھ بھتہ مانگنے والا بھتہ خور گرفتار۔ملزم کا اعتراف جرم۔مختلف ناموں سے بھتہ مانگتا تھا۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق نظامپور کے رہائشی کاروباری شخصیت نیاز اکبر ولد محمد اکبر نے اکوڑہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیٹرول پمپ واقع جہانگیرہ میں موجودہ تھا کہ مجھے ایک نئے نمبر سے کال موصول ہوئی۔کہ 30لاکھ روپے کا جلد از جلد بندوست کرو ۔جس پر میں گھبرا گیا کہ اتنی رقم کا بندوست کہاں سے کروں۔اگلے دن پھر کال آئی کہ اگررقم تیار ہے کہ نہیں۔میں ایک شریف اور کاروباری شخص ہوں اُس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔جس پر تھانہ اکوڑہ میں میں FIR NO121 جرم387-506-25Telegraph Act درج رجسٹر کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) منصور امان نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے DSP اظہار شاہ کی سربراہی میں اسماعیل شاہ SHO اکوڑہ اور ریاض اللہ ASI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو برائے کا لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے رحیم داد ولد امان الدین ساکن ڈھیری خٹک جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی لوگوں سے بھتہ مانگ چکا ہے ۔چونکہ وہ اکثرمختلف مجرمان اشتہاریوں کے نام پے بھتہ مانگتا تھا اسلئے لوگ اُسے آسانی سے بھتہ دے دیتے اور اس دفعہ بھی ایسا ہی کیا تھا لیکن پولیس نے اُسے گرفتار کر لیا۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ڈسترکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے اکوڑہ پولیس کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ملزمان معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے کا سبب بنتے ہیں ۔انکی گرفتاری سے عوام اپنے آپ کو محفوظ سمجھ کر بلا کسی خوف کے اپنے مسائل پولیس کو رپورٹ کرتے ہیں۔عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نوشہرہ پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -