ٹانک ، نیزہ بازی کے دوران گھوڑا بے قابو ہوکر تماشائیوں پر چڑھ دورڑا، ایک شخص سمیت سات بچے زخمی

ٹانک ، نیزہ بازی کے دوران گھوڑا بے قابو ہوکر تماشائیوں پر چڑھ دورڑا، ایک شخص ...

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی) جشن دامان میلہ میں نیزہ بازی کے دوران گھوڑا بے قابو ہوکر تماشائیوں پر چڑھ دورڑا، ایک شخص سمیت سات بچے زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹانک میں منعقدہ جشن دامان میلے میں نیزہ بازی مقابلے کے دوران اناڑی گھوڑا سوار سے بے قابو ہوکر تماشائیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجہ میں ایک شخص سمیت سات بچے زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک بچی کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیاگیا جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -