قبائلی یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام پوسٹ مرجر فاٹا کے عنوان سے سیمینار

قبائلی یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام پوسٹ مرجر فاٹا کے عنوان سے سیمینار

پشاور(سٹی رپورٹر)قبائلی یوتھ مومنٹ کے زیر اہتمام پوسٹ مرجر فاٹا کے عنوان سے پشاور پریس کلب میں سیمینار منعقد ہوا جس میں قبائلی قومی تحریک کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی ،قبائلی یوتھ مومنٹ کے صدر احسان اللہ ،جنرل سیکرٹری ایم شاہد اور دیگر نے شرکت کی ۔مقررین کاکہنا تھا کہ فاٹا کے تعمیر نو،انفراسٹرکچر، آئی ڈی پیز کی بحالی جس کے لئے این ایف سی سے 3 فیصد حصہ وفاق کی طرف سے سالانہ 100 ارب روپے دیئے جاینگے اور ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات ،ہر ضلعی کی سطح پر اعلیٰ تعلیم کیلئے میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرینگے،معیاری ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائیگاجبکہ نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہما ری حکمرا ن قبائلی عوام کے حقیقی مسائل کوحل کر نے میں سنجید ہ نہیں ہے بلکہ پس پشت ڈال کر فاتا انضمام کا ڈرامہ رچایا گیا جوقبائلی رائے عامہ کے بر عکس ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلیوں ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا جائیں اور ان کو با اختیار بنانے کے لئے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کئے جائیں،صوبائی انتخابات سے پہلے شفاف طور پر نئی مردم شماری کی جائے خاصہ دار اور لیویز فورس کو پولیس کا درجہ دیا جائے جبکہ قبائلی علاقوں میں نئی اسامیوں پر قبائلی عوام کو ترجیح دی جائے اور قبائلی عوام کے وسائل میں قبائل کو پورا پورا حق دیا جائیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت اصلاحاتی کمیٹی میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائے اور قبا ئلی عوا م کو ایک مین سٹر یم میں لا جا یا جا ئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر