بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازیں 48گھنٹے بعد آپریشنل ہوں گی،سی اے اے

بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازیں 48گھنٹے بعد آپریشنل ہوں گی،سی اے اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مذید48گھنٹوں کی توسیع کردی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے 18مارچ کی دوپہر3بجے تک بند رکھی جائے گی۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد،لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور کراچی سمیت کچھ ہوائی اڈوں سے ملکی اوربین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کی اجازت ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے بعض کو پروازوں کیلئے ابھی تک غیرفعال رکھا گیا ہے۔
سی اے اے