پی پی قائدین جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ، خواجہ محمد ہوتی

پی پی قائدین جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ، خواجہ محمد ہوتی

  

مردان( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کو جھوٹے کیسز سے ڈرایا اور دھمکیاں نہیں جا سکتا ،مہنگائی اور بد امنی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے پی ٹی آئی کے مرکزی حکومت کی نااہل ماہر اقتصادات نے ملک کی معاشی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل صرف اپوزیشن جماعتوں کا ہورہا ہے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے وزراء کا احتسابی عمل سے مستثنی قرار دینا ملک میں انار کی کو دعوت دینا ہے اُنہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کا مہنگائی کے نئے طوفان کے آنے کی خبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو چایئے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے نہ کہ ان پر مزید مہنگائی کے بم گرائے اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کیخلاف بہت جلد سڑکوں پر ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -