ٹیسکو حکام کی غفلت ، جنوبی وزیرستان اندھیرے میں ڈوب گیا

ٹیسکو حکام کی غفلت ، جنوبی وزیرستان اندھیرے میں ڈوب گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) ٹیسکو حکام کی غفلت لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث جنوبی وزیرستان اندھیرے میں ڈوب گیا ایکسن سے لیکر اسسٹنٹ لائن مین تک اوپر تلے تمام عملہ غائب عوامی حلقوں نے تمام عملے کو جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی سرانجام دینے کا پابند بنانے کا مطالبہ کردیاتفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی اپریشن کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہے جبکہ ٹیسکو عملہ نے اس طویل عرصہ میں کبھی بھی ڈیوٹی سرانجام دینا گوار نہیں سمجھا جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ملک اقبال ، ملک زردادسمیت دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اسمان پر بادل امڈتے ہی بجلی غائب ہو جاتی ہے اور کئی دنوں تک پورا علاقہ گھپ اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیسکو عملہ جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی دینا کبھی بھی گوارہ نہیں کرتا اور معمولی سی خرابی کے باعث ہفتوں بجلی غائب رہتی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری کے دوران جن لائنوں اور کھمبوں کو نقصان پہنچا ہے تاحال انکی مرمتی کیلئے کوئی اقدامات نہیں آٹھائے گئے انہوں وفاقی وزیر پانی بجلی سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کو دور کرنے کیلئے ٹیسکو عملہ ایکسن سے لیکر اسسٹنٹ لائن مینوں تک تمام اہلکاروں کو جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی دینے کا پابند بنایا جائے۔