جشن دامان میلے کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرتا ہے ،مصطفی کنڈی

جشن دامان میلے کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرتا ہے ،مصطفی کنڈی

ٹانک (نمائندہ خصوصی)تین روزہ جشن دامان میلہ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ٹاؤں ہال ٹانک میں منعقد ہوئی جشن دامان کی تقریبات تین دن تک جاری رہے گی جس میں موسیقی پروگرام،کبڈی،نیزہ بازی،نشانہ بازی ڈاگ ریس سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گابہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں اور شرکاء میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے افتتاحی تقریب میں سکول کے طلباء نے ملی نغمے،ٹیبلو پیش کیے شرکاء کو لطف اندوزکرنے کے لئے گھوڑا رقص پیش کیا گیا جبکہ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مصطفی کنڈی ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے کہا کہ جشن دامان میلے کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے سمیت ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے باز رکھنے میں مدد گار ثابت ہو عوام جشن دامان کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں میلے کا انعقاد اور باہر سے آنے والے مہمانوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکورٹی فورسز کی بے تحاشہ قربانیوں سے ٹانک میں دیر پا امن قائم ہو چکا ہے جس پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جشن دامان کا انعقاد ہر سال جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر