سراج الحق تین ہفتہ کے دورہ پر سعودی عرب روانہ

سراج الحق تین ہفتہ کے دورہ پر سعودی عرب روانہ

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق تین ہفتہ کے دعوتی دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی اپنے دورہ میں عمرہ بھی ادا کریں گے ۔ سینیٹر سراج الحق نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیاہے ۔ لیاقت بلو چ نے منصورہ میں ایک سادہ و پروقار تقریب میں قائم امیر جماعت کا حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کردیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق 6 اپریل کو واپس وطن پہنچیں گے ۔

سراج الحق

مزید : پشاورصفحہ آخر