ہنگو ،جے یو آئی کے انتخابات ،آغا جان امیر منتخب

ہنگو ،جے یو آئی کے انتخابات ،آغا جان امیر منتخب

ہنگو(بیورورپورٹ)جے یو آئی یو سی گنجان کلے کی کابینہ تشکیل ، حاجی آغا جان امیر ، عاطف رشید جنرل سیکرٹری جبکہ حافظ ارسلان محمو دکاکاخیل سیکرٹری اطلاعات منتخب، مولانا ظفور احمد سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو بائی باس روڈ پر حاجی آغا جان کے حجرہ میں جمعیت علماء اسلام یو سی گنجان کلے کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یونین کونسل بھر سے علماء کرام ، جے یو آئی کے رہنماؤ ں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یونین کونسل گنجان کلے کے لئے جمعیت علماء اسلام کی کابینہ تشکیل دے دی گئیں جس میں حاجی آغا جان کو یو سی امیر ، عاطف رشید کو جنرل سیکرٹری ، مولانا عبد المتین نائب امیر ، قاری رحمت اللہ جائنٹ سیکرٹری ، فضل سعید ناظم مالیات، مرحوم مولانا حافظ فخر السلام کے پوتے حافظ ارسلان محمود کاکاخیل سیکرٹری اطلاعات ، سہیل احمد کو سالار منتخب کر لیا گیا جبکہ مولانا محمد ظفور احمد کابینہ کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔اس موقع پر نو منتخب امیر حاجی آغا جان ،جی ایس عاطف رشید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو سی گنجان کلے میں جمعیت علماء اسلام کو مذید منظم کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام کے نفاذ کے لئے پارلیمنٹ سمیت ہر محاذ پر آواز بلند کی ہے اور انشاء اللہ مولانا فضل الرحمان کے سپاہی بن کرمخالفین اور اسلام مخالف قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور فرائض کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر