رستم پولیس کی بروقت کاروائی، اقدام قتل کیس کے ملزمان گرفتار

رستم پولیس کی بروقت کاروائی، اقدام قتل کیس کے ملزمان گرفتار

رستم(نمائندہ پاکستان )رستم پولیس کی بروقت کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان چندمنٹ کے اندرکلاشنکوف اور دوپستول سمیت گرفتار،تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ رستم اخون بابا میں زبیرولداہی بہادر ساکن رستم پر مسمیان کامران ولد حضرت علی شاہ باچا ،حضرت علی شاہ ولد خیر گل ساکنان رستم متہ نے باارادہ قتل فائرنگ کی،جن کی فائرنگ سے ز بیرشدیدزخمی ہوگیا جسکوزخمی حالت میں ہسپتال لیجایاگیا۔ اس اطلاع پرضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی رورل سرکل محمداعجاز کو احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ رستم ذاکرخان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چندہی منٹ کے اندر اندر ملزمان تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیا جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،02عدد پستول اور 121عدد کارتوس برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر