خٹکو پل کچی آبادی کو مسمار کرنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

خٹکو پل کچی آبادی کو مسمار کرنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ْپشاور(سٹی رپورٹر)پشاور خٹکو پل کے رہاشیوں نے حکومت کیجانب سے کچی آبادی کو مسمار کرنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت محمد قیوم ،مبارک شاہ ،فرمان اللہ اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ خٹکو پل گھڑی مسافرمیں واقع کچی آباد ی میں ایک ہزارسے زائدگھر آباد ہے جوتیس سالوں سے رہائش پذیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صر 120گھروں خا لی کر نے کا نو ٹس بھیجا ہے جو کہ ہما رے ساتھ سراسر نا انصافی ہے کیونکہ اب حکومت نے سرکاری اراضی پر لاء کالج بنانے کا اعلان کیا ہے اور سرکاری زمیں خالی کرنے کے لئے علاقہ مکینوں کو 2 دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہے ہمارے پاس دوسری جگہ منتقل ہونا ممکن نہیں جبکہ انظامیہ اور مقامی ایم پی اے بھی ہماری داد رسی نہیں کر رہے ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ کچی آباد ی کو مسمار کرنے والوں کے خلاف کا ررؤائی کی جا ئے جبکہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ کچی آبادیوں کو مسمار نہیں کیا جائیگا بصورت دیگرہم اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔