شبقدر ،خواجہ وس پولیس کی کارروائی ،4 ملزمان گرفتار

شبقدر ،خواجہ وس پولیس کی کارروائی ،4 ملزمان گرفتار

شبقدر (نمائندہ خصوصی )تھانہ خواجہ وس پولیس نے کاروائی کے دوران چار ملزمان گرفتار کر لیے،اسلحہ و کارتوس بھی برآمد ،دو ملزمان نے رفیع اللہ ولد عمر خان پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ دو ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ اور ملزمان کو پناہ دینے پر گرفتار کیا گیا زخمی شخص کی مدعیت میں مقدمات در ج پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کریگی کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ایس ایچ او فاروق شاہ خان تفصیلات کے مطابق تھانہ خواجہ کی حدود میں دو فریقین رفیع اللہ ولد عمر خان ساکن خواجہ وس اور عطا ء اللہ ضیاء کا آپس میں مکان پر تنازعہ چل رہاتھا جس پر عطاء اللہ اور ضیاء نے فائرنگ کر کے رفیع اللہ ولد عمر خان کو زخمی کر دیا جس کو فوری علاج کے لیے شبقدر ہسپتال لے جا یا گیا تھانہ خواجہ وس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فاروق شاہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش تیز کر دی اور تھانہ کی حدود میں شیخ شنڈ ہ بابا قبر ستان میں صالح شاہ اور مقرب خان ساکنان دامان کورونہ کے مکان پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان کو پناہ دی گئی تھی ملزمان کو آلہ ضرر پستول 30بورسات کارتوس اور پستول تھری نا تھری پانچ کارتوس اور پناہ دینے والے کیساتھ غیر قانونی رائفل برآمد کر کے چاروں ملزمان گرفتار کر کے تھانہ خواجہ وس کے حوالات میں بند کر دیا اور زخمی ہونے والے شخص کی مدعیت میں ہسپتال میں مقدمہ درج کیا علاقہ عوام نے ملزمان کی بر وقت گرفتاری پر تھانہ خواجہ وس پولیس کی خوب تعریف کی اور زبردست خراج تحسین پیش کیا تھانہ خواجہ وس کے ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ کو سماج دشمن عناصر سے پاک کر نے کے لیے عوام پولیس سے تعاون کر یں پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر قسم قربانی دینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر