شجرکاری مہم میں عوام بھر پور حصہ لیں ،کرنل شاہد بشیر

شجرکاری مہم میں عوام بھر پور حصہ لیں ،کرنل شاہد بشیر

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر نے کہا ہے کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور تمام لوگ ملکر شجر کاری مہم میں حصہ لیکر اس صدقہ جاریہ میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ عوام پودے لگانے کیساتھ ان پودوں کی خصوصی خیا ل بھی رکھیں تاکہ حکومت اور دیگر اداروں کی یہ نیک مقصد اور کام ضائع نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ سال 2019میں تمام لوگ سکول طلباء سمیت تمام سرکاری ادارے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ایک سرسبز پاکستان بنانے میں اپنے اہم کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ ماندور میں شجر کاری مہم کی سلسلے میں پودوں کو لگانے کی موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقہ معززین وی ڈی سی ممبران فارسٹ اہلکار پاک فوج کے افسران اور جوانوں منتخب نمائندوں اور سکول کی طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بھی موجود تھے کرنل شاہد بشیر نے کہا کہ عوام اور زندگی کی ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی یہ قومی ذمہ داری پوری کریں انہوں نے کہا کہ پودے لگانا ایک صدقہ جاریہ ہیں اور ہم سب کو ملکر اس کار خیر میں حصہ لینا چایئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز پاکستان بنانے کیلئے درختوں کی لگانا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ عوام پودوں کو لگانے کیساتھ ساتھ ان پودوں کی حفاظت کرنے کا بھی خاص خیال رکھیں کیونکہ جب تک ہم ان پودوں کی حفاظت کیلئے کچھ نہیں کرتے تو حکومت اور دیگر ذمہ دار اداروں کی وہ مقصد پھر حاصل نہیں ہوگی جس کیلئے بڑی پیمانے پر شجر کاری مہم چلائی جاتی ہے اور کروڑوں پو دوں کو لگائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ سکول کی تمام طلباء شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار بنانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرسکتے ہے الہذا تمام بچے شجر کاری مہم میں حصہ لیں اور کم از کم ایک ایک پودے کولگا کر انکی حفاظت کریں اس موقع پر ماندور کی پہاڑی میں تقریباً چھ ہزار تک پودے لگائے گئے

مزید : پشاورصفحہ آخر