چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات

چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات اس موقع چیئرمین ڈیڈک نے وزیراعلیٰ کو سیدو شریف میں نئے تعمیرہونے والے500بستروں کے ہسپتال میں آلات اور جدید قسم کے مشینری اور دیگر سامان کے خریداے کیلئے اور باغ ڈھیرئی سے مینگورہ گریوٹی فلوواٹرسپلائی سکیم کے فنڈ کے ضرورت کیلئے ڈیمانڈ کیا جس پر محمود خان نے اتفاق کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے حوالے سے کسی کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کرتے لوگوں کو ان کی دہلیز پر جدید صحت کے سہولیات صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ملاقات کے بعد فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایماندار اور مخلص اور پاکستان تحریک انصاف کی وژن کے مطابق وزیراعلیٰ دیا ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو ایک نظر سے دیکھتا ہے اُن کیلئے امیر اور غریب سب ایک ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے ترقی کیلئے محمود خان خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں ہم نے ضلع سوات کی فلاح وبہبود کیلئے جیتنے بھی فنڈ مانگے ہیں انہوں نے فوری طور پر جاری کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 5میں لوگوں کے ساتھ میرا براہ راست رابطہ ہے اور پی ٹی آئی ورکرز کو ہم نے یہ ہدا یت جاری کی ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تمام ترقیاتی کاموں پر نظررکھے تاکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو اُن میں کوئی کرپشن نہ ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -