معاشی ترقی کا براہِ راست تعلق انتہا پسندی کی روک تھام سے ہے،علی زیدی

معاشی ترقی کا براہِ راست تعلق انتہا پسندی کی روک تھام سے ہے،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ پاکستان کی معاشی، سیاسی، سفارتی اور سلامتی کی صورتحال حوصلہ افزاء ہے، حکومت کی شفافیت پر لوگوں کا اعتماد ہے تو دنیا بھر سے لوگ کاروبار کے لئے پاکستان آئیں گے۔امریکی چینل کو انٹرویو دیتے کہاکہ پاکستان کی معاشی، سیاسی، سفارتی اور سلامتی کی صورتحال حوصلہ افزاء ہے۔ علی زیدی نے کہاکہ پاکستان صلاحیتوں سے بھرپور ملک ہے خواہ افرادی قوت ہو یا قدرتی وسائل۔علی زیدی نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی امریکہ، خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔علی زیدی نے کہاکہ معاشی ترقی کا براہِ راست تعلق انتہا پسندی کی روک تھام سے ہے۔65 فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،جو ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ پاکستان کی ترقی کی راہ میں اس وقت بڑی رکاوٹ مشرقی ہمسائے کی جارحانہ سوچ ہے۔