سندھ بھر کے ایس ایچ اوز کے لیئے آئی جی سندھ کا بڑا اقدام

سندھ بھر کے ایس ایچ اوز کے لیئے آئی جی سندھ کا بڑا اقدام

کراچی (کرائم رپورٹر)سندھ بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو عہدے کے لحاظ سے پولیس موبائل وہیکلزکی فراہمی کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔یہ ہدایات آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کی اس ضمن میں ارسال کردہ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ عہدے کے لحاظ سے ایس ایچ اوز کو پولیس موبائلز وہیکلز کی جلد سے جلد فراہمی کا مقصد کرائم سین تک ایس ایچ اوز کی فوری رسائی اور جرائم کیخلاف جاری جنگ میں انکے مجموعی کارکردگی/ اقدامات کو مؤثرمربوط اور مزید تقویت دیتے ہوئے نتیجہ خیز بناناہے ۔ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی فداحسین مستوئی کی رپورٹ کیمطابق پہلے مرحلے میں کراچی کے 108تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو پولیس موبائل وہیکلز دی جاچکی ہیں۔جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ پولیس کی دیگر رینج کے منتخب کردہ 242 تھانہ جات کے ایس ایچ اوزکے لیئے اعلان کردہ وہیکلز میں سے امروز 84ایس ایچ اوزکے لیئے پولیس موبائل وہیکلز کی فراہمی کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔علاوہ اذیں بقیہ ایس ایچ اوز کو بھی جلد پولیس موبائلز فراہم کردی جائیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز کو پولیس موبائلز پر تھانہ جات کے نام اور رابطہ نمبرز نمایاں طور پر تحریر کرنیکا بھی پابند بنایا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر