سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی

سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت21 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر ایم کیوایم رہنما روف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پیش ہوئے تاہم فاضل کی رخصت کے باعث سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی گئی کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند ہونا تھے، بلدیہ میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی 260 سے زائد افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر