ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 27مارچ تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں ریفرنس میں نامزد ملزمان شعیب وارثی،ذوہیر صدیقی و دیگر پیش ہوئے لیکن وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی،ریفرنس میں آج نیب کے گواہ کا بیان قلم بند ہوتا تھا ، ڈاکٹر عاصم نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت لے رکھی ہے