استور ، امریکی شہری نے 90ہزار امریکی ڈالر کے عوض ایک مارخور کا شکار کیا

استور ، امریکی شہری نے 90ہزار امریکی ڈالر کے عوض ایک مارخور کا شکار کیا

استور (آئی این پی ) استور میں امریکی شہری مسٹر جِم نے 90 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ایک مارخور کا شکار کیا۔سیکریٹری جنگلات آصف اللہ خان کے مطابق اِس سیزن کا یہ آخری شکار تھا، اِس سے پہلے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تین اور مارخور کے شکار ہوچکے تھے۔سیکریٹری جنگلات نے بتایا کہ جوٹیال گلگت میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر، دوسرا بونجھی استور میں ایک لاکھ ڈالر جب کہ تیسرا حراموش گلگت میں ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں شکار ہوچکے ہیں۔آصف اللہ خان نے کہا کہ شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 20 فیصد حصہ حکومت جب کہ 80 فیصد کمیونٹی کو دیا جاتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر