ڈیرہ ،بوٹی مافیا کے خاتمہ اور بہترین امتحانی ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات

ڈیرہ ،بوٹی مافیا کے خاتمہ اور بہترین امتحانی ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ )ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خا ن برکت اللہ مروت کے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کے خاتمے اوربہترین امتحانی ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خا ن برکت اللہ مروت نے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں بوٹی مافیاکے خاتمے اوربہترین ماحول کی فراہمی کے لیے اعلامیہ جاری کردیاہے جس میں کہاگیاہے کہ امتحانی سنٹرکے دوسومیٹرکے اندرکوئی بھی شخص موجودنہیں ہوگا۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اسی طرح امتحانی سنٹر کے قریب سبجیکٹ پاکٹ گائیڈکی فروخت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانی سنٹر میں پرچے کے اوقات کے دوران تین سو میٹر کے اندرفوٹوکاپی مشین کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -