ڈیرہ سے اسلحہ برآمد ،ملزم گرفتار

ڈیرہ سے اسلحہ برآمد ،ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈی پی اوسلیم ریاض کی ہدایت پرڈیرہ ٹاؤن پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ڈسٹری نمبرسات کے قریب سے ایک شخص سے اسلحہ برآمدکرلیا‘25مکانات ،چارسکولزکی چیکنگ ،15مشکوک افرادگرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم ریاض کی ہدایت پرڈیرہ ٹاؤن پولیس نے ڈسٹری نمبر سات کے قریب سرچ آپریشن کے دوران کھتی کے رہائشی ثناء اللہ سے ایک پستول اورپانچ کارتوس برآمدکرلیے جب کہ 15مشکوک افرادگرفتارکیے ۔25مکانات اورچارتعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی چیکنگ کی گئی جب کہ 37موٹرسائیکلوں کوچیک کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر