جنوبی اضلاع کے دورہ کا مقصد ملازمین کے مسائل حل کرنا ہے

جنوبی اضلاع کے دورہ کا مقصد ملازمین کے مسائل حل کرنا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)جنوبی اضلاع کے دوروں کا مقصد ملازمین کے مسائل باالمشافہ سننا اور ان مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ ملک کی ترقی میں اہم کرادار ادا کرنے والے ملازمین کو سہولیات کی کمی نہ ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ عبدالحمید پاشا نے اکاؤنٹ آفس بنوں میں کارکردگی جانچنے اور مسائل کے حل بارے منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد ہی یہی ہے کہ محکمہ میں جو بھی مسائل ہوں ان کے حل کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اُٹھاسکوں تاکہ کارکردگی کا معیار اور بہتر ہوں۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ کمشنر بنوں عادل صدیق، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی ، ڈپٹی کمشنر بنوں علی محمد اصغر، ڈسٹرکٹ کمپٹرولرآفیسر حاجی فرہاد خان، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد نذیر خان اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ظہور خان موجود تھے۔ اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کیلئے نئے جنریٹر اور جدید کمپیوٹرز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔