ترقی کے عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ، ابراہیم بنگش

ترقی کے عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ، ابراہیم بنگش

ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع ناظم ابراہیم بنگش نے کہا کہ ترقی کی عمل میں رکاوٹ اورسست روی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،اکثریتی شعبوں میں ترقیاتی سکیمیں نا مکمل جبکہ فرائض کا عدم احساس پایا جا رہا ہے ، ضلعی سیکرٹریٹ ہنگو میں منعقدہ ترقیاتی امور کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس جس میں سرکاری محکموں کی سربراہان اور اراکین ضلع کونسل شریک تھے۔ضلع ناظم ابراہیم بنگش نے کہا کہ مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی امور منصوبوں کی عدم تکمیل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا مکمل ترقیاتی منصوبے افسران اور ٹھیکداران کی غفلت اور لا پرواہی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سال2015اور2016کی ضلعی فنڈز کی منصوبوں کو تکمیل تک نہ پہنچانا متعلقہ محکموں کی لا پرواہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبوں کو عوامی مفاد عامہ کے لئے بہترین پلیٹ فارم کا تہیہ کر رکھا ہے ۔اور عوامی مفادات کی راہ میں حامل تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران 30مارچ 2019تک ضلعی ترقیاتی فنڈز جاری منصوبوں کو جلد از جلد پایا تکمی تک پہنچائیں بصورت دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کو کیسنل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ،انصاف اور شفافیت کی منشور پر عمل پیرا ہو کر محکموں سے کرپشن کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔ ضلع ناظم تمام محکموں کو آنے والے اجلاس میں اپنی تمام سالانہ فنڈز کے حوالے سے تفصیلات ارسال کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر