شریف خاندان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہا ہے، عمر چیمہ

شریف خاندان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہا ہے، عمر چیمہ

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے، قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے، خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو سو فیصد ذمہ دار شریف خاندان ہوگا، تماشے کرنے کی بجائے نواز شریف کو علاج پر قائل کیا جائے، لندن کی سیر سے آفاقے کا امکان ہے تو عدالت کو قائل کرلیں، حکومت نے باہر سے معالج منگوانے کی بھی اجازت دے رکھی ہے۔شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمر چیمہ نے کہاہے کہ شریف خاندان تمام اخلاقی تقاضے ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے، قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے، خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو سو فیصد ذمہ دار شریف خاندان ہوگا، عمر چیمہ نے کہا شریف خاندان کے افراد کی گفتگو سے لگتا نہیں کہ وہ نواز شریف کے علاج میں سنجیدہ ہیں، علاج میں سنجیدگی دکھانے کی بجائے سارا زور حکومت کو بلیک میل کرنے پر لگایا جارہا ہے، کروڑوں پاکستانیوں کو انکی مرضی کا علاج نہیں ملتا مگر نواز شریف کو انکی مرضی کے علاج کی سہولت دی گئی ہے، انہوں نے کہا تماشے کرنے کی بجائے نواز شریف کو علاج پر قائل کیا جائے، لندن کی سیر سے آفاقے کا امکان ہے تو عدالت کو قائل کرلیں، نواز شریف سزایافتہ مجرم ہیں، حکومت کا اختیار نہیں کہ کسی قیدی کو از خود باہر بھجوا سکے، عمر چیمہ نے کہا حکومت نے باہر سے معالج منگوانے کی بھی اجازت دے رکھی ہے، شہباز شریف صاحب ثروت آدمی ہیں، حکومت کا انتظار کئے بغیر اپنے اخراجات پر بھائی کیلئے معالج منگوا لیں۔

عمر چیمہ

مزید : پشاورصفحہ آخر