پنجاب گیمز کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزجاری

پنجاب گیمز کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزجاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے لئے 9 ڈویژنز میں30 کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزجاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر کیا جائے اور سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے، اس معاملے میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ٹرائلز لینے کے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، ڈویژنل سپورٹس آفیسر کمیٹی کے کنوینئر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ، پنجاب کا متعلقہ گیمز کاکوچ اور متعلقہ ضلع میں نیشنل یا انٹرنیشنل کھلاڑی رکن ہوں گے۔ لاہور میں ووشو کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں، فیصل آباد ڈویژن میں مردوں کے آرچری، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹ بال، سکواش، باڈی بلڈنگ، بیس بال، سائیکلنگ، جمناسٹک، ہاکی، کبڈی، ٹینس، رولر سپورٹس جبکہ خواتین کے باسکٹ بال، ہینڈ بال اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز ہوئے،ساہیوال ڈویژن میں مردوں کے باڈی بلڈنگ، باکسنگ، بیڈمنٹن، فٹ بال ، ہاکی،ریسلنگ ، خواتین کے اتھلیٹکس، باسکٹ بال، ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس، اور معذور بچوں کے اتھلیٹکس اور سائیکلنگ کے ٹرائلز لئے گئے، بہاولپور ڈویژن میں مردوں کے آرچری، اتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، بیڈ منٹن، بیس بال، سائیکلنگ، جمناسٹک، کراٹے، کبڈی، ٹینس، رولر سپورٹس، سکواش، سوئمنگ، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، والی بال، خواتین کے اتھلیٹکس، باسکٹ بال، ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو، والی بال، ووشو جبکہ معذور بچوں کے اتھلیٹکس اور سائیکلنگ کے ٹرائلز ہوئے، ڈیرہ غازی خان میں مردوں کے آرچری، اتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، بیڈمنٹن، بیس بال، سائیکلنگ، فٹ بال، جمناسٹک، ہاکی، کراٹے، کبڈی، کک باکسنگ کے ٹرائلز ہوئے۔ ملتان میں خواتین کے وومن باسکٹ بال کے ٹرائلز مکمل ہوگئے جس میں 12کھلاڑی منتخب کئے گئے۔دو سری جانب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے اصل ہیرو ہیں، ایران کے شہر زاہدان میں ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل پارس ووشو کپ میں ووشو کے مردوخواتین کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیسرے انٹرنیشنل ووشو کپ میں میڈلز جینے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا، ووشو کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصراور پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر ملک افتخار بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ووشو کا کھیل نوجوانوں میں مقبول ہے، دوسرے انٹرنیشنل ووشو کپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں نے سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے حال ہی میں منعقد کرائے گئے دوسرے قائداعظم ووشو کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور جس کی وجہ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور انہوں نے انٹرنیشنل پارس ووشو کپ میں میڈلز جیتے،انہوں نے کہا کہ ووشو کے فروغ کے لئے تعاون کرتے رہیں گے،کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں تاکہ ان کا کھیل بہتر ہو، دوسرے انٹرنیشنل ووشو کپ میں پاکستان سمیت 7ممالک کے کھلاڑیوں میں حصہ لیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 11میڈلز جیتے جو بہت بڑی کامیابی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے بین الاقوامی کوچز کو بلائیں گے ، نوجوان محنت اور جیت کے جذبہ کے ساتھ سپورٹس میں حصہ لیں اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں کو میڈلز بھی پہنائے۔ تیسرے انٹرنیشنل پارس ووشو کپ میں امانت علی نے تین میڈلز حاصل کئے جس میں سونے کا ایک چاندی اورکانسی کا ایک، ایک میڈلز حاصل کیاجبکہ داؤد شاہد نے چاندی کا تمغہ جیتا، خواتین میں سندس نے چاندی، ماریہ کرامت نے کانسی کا ایک،ثمرین الطاف نے تین اور جنت شہزاد نے 2 میڈلز حاصل کئے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -