بولان میں 2 ٹرکوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

بولان میں 2 ٹرکوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
بولان میں 2 ٹرکوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بولان کے علاقے مچھ میں 2 ٹرکوں میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مچھ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد کامران اورمحمد شفقت کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے جبکہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ