روم،سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 45 افراد ہلاک

روم،سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 45 افراد ہلاک
روم،سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 45 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ روم میں سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 21 کو زندہ بچا لیا گیا۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق بحیرہ روم کے اندر اطالوی سمندری حدود میں سپین جانے کی کوشش کرنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 66 افراد سوار تھے۔ حادثہ کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ21 کو زندہ بچا لیا گیا۔ تارکین مراکش کے راستے سپین جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بحیرہ روم میں 2300 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔