نیوزی لینڈ حملہ ، مسجد میں شہید ہونے والے افراد میں کتنے بھارتی شہری شامل ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نیوزی لینڈ حملہ ، مسجد میں شہید ہونے والے افراد میں کتنے بھارتی شہری شامل ہیں ...
نیوزی لینڈ حملہ ، مسجد میں شہید ہونے والے افراد میں کتنے بھارتی شہری شامل ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگرد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 49 نمازیوں کو شہید کر دیا جس میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔

بھارتی ٹی وی ” این ڈی ٹی وی “ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اس دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں میں دو بھارتی شہری بھی شامل ہیں جبکہ ایک بھارتی شہری کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے ۔

نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے اور وزیراعظم جسیندا آرڈن نے اسے ملک کا تاریک دن قرار دیا ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ابھی تک 9 بھارتی شہری لاپتہ جن کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ان کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -