شریف برادران 30سال میں ایسا ہسپتال نہ بناسکے جہاں ان کاعلاج ہو؟عثمان بزدار کا شہباز شریف کے بیان پر ٹوئٹ

شریف برادران 30سال میں ایسا ہسپتال نہ بناسکے جہاں ان کاعلاج ہو؟عثمان بزدار کا ...
شریف برادران 30سال میں ایسا ہسپتال نہ بناسکے جہاں ان کاعلاج ہو؟عثمان بزدار کا شہباز شریف کے بیان پر ٹوئٹ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہبازشریف کے بیان پرکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپناعلاج شوکت خانم سے کرایا،ان کے والدکاعلاج بھی شوکت خانم سے ہوا،لیکن شریف برادران 30سال میں ایسا ہسپتال نہ بناسکے جہاں ان کاعلاج ہو؟۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہبازشریف کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کیاحکومت نے نواز شریف کومن پسندجگہ علاج کی پیشکش نہیں کی؟۔

انہوں نے کہا کہ کیانوازشریف کواپنے بھائی کے بنائے ہسپتال پراعتبارنہیں،کیانوازشریف کواپنے ذاتی 2 ہسپتالوں پربھی اعتبارنہیں؟ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کیانوازشریف محض ضمانت کیلئے ہسپتال نہ جانے کادباو¿نہیں ڈال رہے؟کیاشریف میڈیکل سٹی اوراتفاق ہسپتال بھی ناقص ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپناعلاج شوکت خانم سے کرایا،ان کے والدکاعلاج بھی شوکت خانم سے ہوا،لیکن شریف برادران 30سال میں ایسا ہسپتال نہ بناسکے جہاں ان کاعلاج ہو؟۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -