جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے دو گرفتار ملزمان کو اسلام آباد منتقل کر دیا

جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے دو گرفتار ملزمان کو اسلام آباد منتقل کر دیا
جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے دو گرفتار ملزمان کو اسلام آباد منتقل کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینکنگ کورٹ کراچی کے جعلی اکاؤنٹس کیس کے 2 ملزمان کو نیب نے کراچی سے شہراقتدار پہنچا دیا۔ نجم زمان اور حسن میمن کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار 2 ملزمان اسلام آباد منتقل کر دیئے گئے، دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کل عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کےمطابق ملزمان پر کلفٹن میں مندر اور لائبریری کے پلاٹس آصف زرداری کے فرنٹ مین کو دینے کا الزام ہے، حسن میمن کمیشن کا پیسہ بھی جعلی اکاونٹس میں جمع کراتا رہا۔نجم زمان اور حسن میمن کا کراچی سے راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے پاس جعلی اکاؤنٹس کیس کی اہم معلومات ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -