” پی ایس ایل کے فائنل میں آج انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ۔۔۔“کرائسٹ چر چ میں دہشتگرد حملہ ، شاہد آفریدی نے پی ایس ایل انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملے میں 49 افراد شہید ہوئے جس میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں اور دوسری جانب آج کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل میچ ہونے جارہاہے جس کی اختتامی تقریب کے حوالے سے بھی تیاریاں عروج پر ہیں تاہم ایسی صورتحال میں شاہد آفریدی نے پی ایس ایل انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی شاہد آفریدی نے پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ ” کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے میں معصوم جانیں گئی ہیں جن میں 9 پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں اس لیے میری پی ایس ایل انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں اور یہ بہت ہی اچھا ہوگا کہ اگر اختتامی تقریب میں ہونے والے کنسرٹ کو صرف ملی نغموں تک محدود کر دیا جائے ۔“