کرائسٹ چرچ حملے میں درجنوں افراد کی جان بچانے والے ہیرو عبدالعزیز کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن وہ نیوزی لینڈ میں کس طرح پہنچا ؟ خود ہی بتا دیا

کرائسٹ چرچ حملے میں درجنوں افراد کی جان بچانے والے ہیرو عبدالعزیز کا تعلق ...
کرائسٹ چرچ حملے میں درجنوں افراد کی جان بچانے والے ہیرو عبدالعزیز کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن وہ نیوزی لینڈ میں کس طرح پہنچا ؟ خود ہی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد نے النور اور لین ووڈ مسجد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
اس ہنگامی صورتحال میں دہشتگرد النور مسجد سے جب پانچ کلومیٹر دو رواقع لین ووڈ مسجد پہنچا تو عبدالعزیز نامی شہری نے بہادری کی بڑی مثال قائم کرتے ہوئے اس دہشتگرد کا حوصلے اور سمجھداری سے مقابلہ کیا جس کے باعث کئی جانیں بچ گئیں ۔
عبدالعزیز کی بہادری کا اس وقت بین الاقوامی میڈیا بھی معترف ہے اور اسے ہیرو قرار دیا جارہاہے جس کے باعث درجنوں افراد کی زندگیاں بچ گئیں ۔عبدالعزیزکا تعلق دراصل افغانستان کے دارلحکومت کابل سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں بطور رفیوجی کے اس وقت ملک چھوڑا جب وہ بالکل بچہ تھا ، میں نے 25 سال آسٹریلیا میں گزارے جس کے بعد میں چند سال قبل نیوزی لینڈ آ گیا ۔عبدالعزیز کا کہناتھا کہ میں بہت سے ملکوں میں گھوم چکا ہوں اور نیوزی لینڈ سب سے زیادہ خوبصورت ملکوں میں سے ہے اور یہ بہت ہی پرامن جگہ ہے ۔