صدر مملکت عارف علوی کراچی میں اچانک کس شخصیت کے گھر پہنچ گئے ؟ جانئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت عارف علوی نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگر حملے میں شہد ذیشان رضا کی ہمشیرہ کے گھر کا دورہ کیا اور انہوں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ذیشان رضا سمیت ان کے اہل خانہ کے تین افراد سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہوئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے سے دنیا میں امن نہیں آ سکتا، وزیراعظم کی مصروفیات کے سبب ان کے کہنے پر متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیلئے آیا۔