اور اب آسٹریلیا میں آدمی نے مسجد کے دروازے میں گاڑی جاماری، گرفتار کرلیا گیا

اور اب آسٹریلیا میں آدمی نے مسجد کے دروازے میں گاڑی جاماری، گرفتار کرلیا گیا
اور اب آسٹریلیا میں آدمی نے مسجد کے دروازے میں گاڑی جاماری، گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ نیوزی لینڈ کا غم ابھی کم نہ ہوا تھا کہ اب آسٹریلیا میں مسلم دشمنی کا نیا واقعہ پیش آ گیا ہے جہاں گزشتہ ایک سفید فام شدت پسند نے نمازیوں کو گالیاں دینے کے بعد اپنی کار مسجد کے دروازے سے ٹکرا دی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شدت پسند ایک 23سالہ نوجوان ہے جس کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ بتایا گیا ہے کہ اس نوجوان نے آسٹریلیا کے شہر سٹاک لیف کی بیت المسرور مسجد کے سامنے ہفتے کی شام7بجے کے قریب آ کر اپنی گاڑی روک دی اور پہلے کار کی کھڑکی سے ہی مسجد میں جاتے نمازیوں کو گالیاں دیتا رہا اور پھر گاڑی مسجد کے دروازے سے ٹکرا دی۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی ٹکرانے سے مسجد کے دروازے اور دیوار کو نقصان پہنچا تاہم وہاں موجود نمازی محفوظ رہے۔ دروازے سے ٹکرانے کے بعد ملزم گاڑی پر اپنے گھر واپس چلا گیا جہاں سے اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل بھی ملزم کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تب پولیس نے اس کا منشیات کا ٹیسٹ لیا جس سے ثابت ہوا کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا ہے۔ پولیس کی طرف سے 24گھنٹے کے لیے اس کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا گیا ہے اور عدالت کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیاگیا تاہم اس کے چند گھنٹے بعد ہی وہ دوبارہ گاڑی لے کر سڑک پر آ گیا اور مسجد کے گیٹ سے گاڑی ٹکرا دی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔