سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی حمایت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی حمایت کرنے والے شخص کو گرفتار ...
سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی حمایت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر فائرنگ کے المناک سانحے پر پوری دنیا دل گرفتہ ہے مگر کچھ ایسے جنونی بھی موجود ہیں جو فائرنگ کرنے والے سفید فام دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کی حمایت میں بولے۔ ایسے ہی ایک جنونی کو برطانیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ 24سالہ نوجوان برطانوی شہر اولڈہیم کا رہائشی تھا جس نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کے سانحے پر خوشی اور سفاک قاتل کی حمایت کا اظہار کیا۔

پولیس کے ترجمان نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”زیرحراست ملزم کی عمر 24سال ہے جسے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے سانحے پر پوری دنیا غمزدہ ہے۔ یہ وقت دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا ہے۔ ایسے وقت میں جو شخص بھی لائن عبور کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ “

مزید :

برطانیہ -