سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت خراب، دبئی کے ہسپتال منتقل

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت خراب، دبئی کے ہسپتال منتقل
سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت خراب، دبئی کے ہسپتال منتقل

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں گھر سے دبئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق صدر کے اہلخانہ نے پاکستان کے عوام سے ان کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ سنگین غداری کیس کے ملزم سابق فوجی آمر پرویز مشرف علاج کروانے کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے اور گزشتہ کچھ سالوں سے ملک نہیں آئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -