سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرنے والا یہ پاکستانی کون ہے؟ آپ بھی جانئے

سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرنے والا یہ پاکستانی کون ہے؟ آپ ...
سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرنے والا یہ پاکستانی کون ہے؟ آپ بھی جانئے

  

جدہ (محمد اکرم اسد/بیورو چیف) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب  میں سفیر راجہ علی اعجاز نے ریاض میں سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں.

ریاض کے یمامہ محل میں تقرری  اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ شاہ سلمان نے  سعودی عرب میں چارج  سنبھالنے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ راجہ علی اعجاز نے شاہ سلمان کو پاکستانی لیڈرشپ کی جانب سے  نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔  

شاہ سلمان نے  امید ظاہر کی کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے  میں  کامیاب ہوں گے ، انہوں نے پاکستانی سفیر کو  اپنی پوری حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  شاہ سلمان نے بھی پاکستانی لیڈرشپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

عرب دنیا -