سانحہ نیوزی لینڈ، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

سانحہ نیوزی لینڈ، حکومت نے بڑا اعلان کردیا
سانحہ نیوزی لینڈ، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں آج (پیر کو) ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ پاکستانی پرچم کرائسٹ چرچ کے شہدا اور زخمیوں کی تعظیم میں سرنگوں رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز ایک سفید فام دہشتگرد نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ کرکے پچاس نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔ کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین میں نو پاکستانی بھی شامل ہیں۔

مزید : قومی