وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ایس ایل فائنل میں کسی بھی ٹیم کی جیت کو پاکستان کی فتح قراردیدیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ایس ایل فائنل میں کسی بھی ٹیم کی جیت کو پاکستان کی فتح ...
وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ایس ایل فائنل میں کسی بھی ٹیم کی جیت کو پاکستان کی فتح قراردیدیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں اچھی ٹیمیں ہیں ، کوئی بھی ٹیم جیتے ہمیں پتہ ہے کہ جیت پاکستان کی ہوگی ، جیت کراچی والوں کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کراچی لائیں گے ، پچھلے سال ہم نے فائنل کراچی میں کرایا اور اس سال پی ایس ایل کے سات میچز کراچی میں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم تمام پی ایس ایل میچز کراچی میں کرائیں گے اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اس کے میچز ہونگے ، ہماری کوشش ہوگی کہ عالمی کرکٹ بھی پاکستان آئے اور اس کا آغاز بھی نیشنل سٹیڈیم سے ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں اچھی ٹیمیں ہیں ، کوئی بھی ٹیم جیتے ہمیں پتہ ہے کہ جیت پاکستان کی ہوگی ، جیت کراچی کے لوگوں کی ہوگی ۔

مزید :

PSL -