پی ایس ایل فائنل کے موقع پرحسن سلو ک نے ہسپانوی فٹ بالر کو بھی پاکستانیوں کا گرویدہ بنادیا

پی ایس ایل فائنل کے موقع پرحسن سلو ک نے ہسپانوی فٹ بالر کو بھی پاکستانیوں کا ...
پی ایس ایل فائنل کے موقع پرحسن سلو ک نے ہسپانوی فٹ بالر کو بھی پاکستانیوں کا گرویدہ بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہسپانوی فٹ بالر کارلیس پیول کا نیشنل سٹیڈیم میں شاندار استقبال ، فٹ بالر کا پاکستانیوں سے اظہار تشکر ، محبت کرنیوالے لوگ قرارد یدیا۔

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی فٹ بالر کارلیس پیول کو پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں سٹیج پر بلایا گیا تو اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے کارلیس پیول کا شاندار استقبال کیا اور بھرپور تالیاں بجائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کارلیس پیول نے کہاہے کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں اور مجھے پاکستان میں بہت پیار مل رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں ، پاکستانی کرکٹ اور فٹ بال دونوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

مزید :

PSL -