سانحہ نیوزی لینڈ قابل مذمت ،دنیامذہبی انتہا پسندی کے نام پر اسلام دشمنی کے عمل کو پوری طاقت سے روکے:برجیس طاہر 

سانحہ نیوزی لینڈ قابل مذمت ،دنیامذہبی انتہا پسندی کے نام پر اسلام دشمنی کے ...
سانحہ نیوزی لینڈ قابل مذمت ،دنیامذہبی انتہا پسندی کے نام پر اسلام دشمنی کے عمل کو پوری طاقت سے روکے:برجیس طاہر 

  

سانگلہ ہل(آن لائن)سابق وفاقی وزیر  اور  قومی اسمبلی کے رکن چوہدری برجیس طاہر نے نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشتگرد کیطرف سے نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں اور درجنوں مسلمانوں کو شہید کرنے کے سفاکانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیامذہبی انتہا پسندی کے نام پر اسلام دشمنی کے عمل کو پوری طاقت سے روکے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے،دنیا مذہبی، معاشی اورسرحدی دہشتگردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے،نیوزی لینڈ میں حالیہ دہشتگردی کی مسلم لیگ ن شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،دنیا بھر کی سپر طاقتیں مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملوں پر بھی نائن الیون جیسا رد عمل دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیساتھ دشمنی میں مخصوص رنگ و نسل کے ذہن عمل پیرا ہیں جن کا سر کچلنے کیلئے مسلم امہ  کو متحد ہو کر میدان میں آنا چاہیے، نیوزی لینڈ میں سفید فام کی طرف سے مسلمانوں پر حملہ کے اس ظالمانہ اقدام کے متعلق عالمی میڈیا نے مبینہ طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ  کشمیر فلسطین اور بوسنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کابھی سفاکانہ عمل جاری ہے جس پر عالمی سپر طاقتیں بدستور خاموش ہیں اور الٹا مسلمانوں کیخلاف نفرت بھرا زہر اگلا جا رہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ننکانہ صاحب -