پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کر دی گئی

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کر دی گئی
پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کر دی گئی، پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے سپانسر کے ساتھ لوگو کی رونمائی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 22مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لوگو کی رونمائی کردی گئی، پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے کہا کہ کوشش تھی آسٹریلیا ون ڈے سیریز پاکستان میں کھیلتی، یو اے ای ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد دے گی۔ذاکر خان نے کہا کہ کچھ اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا ہے، امید ہے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے اور سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 24مارچ کو شارجہ جبکہ تیسرا میچ 27 مارچ کو ابوظبی میں ہوگا، گرین شرٹس اور کینگروز کی ٹیمیں چوتھے میچ میں 29 مارچ کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔سیریز کا آخری ون ڈے میچ 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ اب تک پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 98 میچ کھیلے جاچکے ہیں جس میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، آسٹریلیا نے 62 جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید :

کھیل -