پاکستان کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے منگل کو  یو اے ای جائیگی

پاکستان کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے منگل ...
پاکستان کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے منگل کو  یو اے ای جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 5 روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئےمنگل کو متحدہ عرب امارات جائے گی،قومی ٹیم شعیب ملک کی قیادت میں لاہور سے دبئی روانہ ہوگی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 5 روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے منگل کے روز  یو اے ای جائے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔قومی ٹیم میں سرفراز احمد کے علاوہ مزید 6کھلاڑیوں کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں فخرزمان، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں، محمد حفیظ کو انجری کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جب کہ حسین طلعت کو زیرغور نہیں لایا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمراکمل، حارث سہیل، جنید خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا تھاجب کہ ڈیبیو کے منتظر عابد علی، سعد علی اور محمد عباس سمیت پاکستان سپر لیگ میں 150کی رفتار سے گیند کروانے والے محمد حسنین کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو، دوسرا 24مارچ کو، تیسرا 27مارچ کو جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ بالترتیب 29 اور 31مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -